سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(49) بیوی کے ساتھ دونوں طرف سے جماع کرنا

  • 5791
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 8295

سوال

(49) بیوی کے ساتھ دونوں طرف سے جماع کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بیوی کے ساتھ دونوں طرف سے جماع کیا جا سکتا ہے ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بیوی کے ساتھ آگے اور پیچھے دونوں طرف سے جماع کیا جا سکتا ہے ،مگر یاد رہے کہ جماع صرف قبل ﴿یعنی بچہ پیدا ہونے والی جگہ ﴾میں ہو گا ،دبر ﴿پاخانے والی جگہ﴾ میں جماع کرنا حرام ہے ،نبی کریم نے ایسا کرنے والے شخص پر لعنت فرماءی ہے۔ارشاد نبوی ہے۔ۛ

« مَلْعُونٌ مَنْ أَتَى امْرَأَتَهُ فِي دُبُرِهَا » . رواه أبو داود ( 2162 ) . والحديث : صححه الشيخ الألباني في " صحيح الترغيب " ( 2432 ) .

جو شخص اپنی بیوی کی دبر میں آتاہے،وہ ملعون ہے۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ

جلد 01 

تبصرے