سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(27) نجس کارپٹ کی صفائی کا طریقہ

  • 5769
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1574

سوال

(27) نجس کارپٹ کی صفائی کا طریقہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کارپٹ فرش کے ساتھ چپکا ہوا ہو اور وہ نجس ہو جائے تو اس کی صفائی کا کیا طریقہ ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کی صفائی کا صحیح طریقہ یہی ہے کہ اسے فرش سے اکھاڑ کر پانی کے ساتھ اچھی طرح دھویا جائے،اور اس پر ڈالے گئے سارے پانی کو اس سے نکال دیاجائے۔ یہ مٹی کی طرح پانی بہانے سے پاک نہیں ہوگا ،بلکہ اس کو اچھی طرح دھونا پڑے گا ورنہ نجاست اس کے اندر ہی رہ جائے گی۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ

جلد 01

تبصرے