السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مفتی صاحب یہ جو مشہور ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منافقین کے نام لے لے کر انہیں مسجد سے نکال دیا تھا۔ کیا یہ سچ ہے اگر سچ ہے تو فرمائیں کہ کون کون سے نام تھے اور ان کا ثبوت کیا ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!میرے علم کے مطابق ایسی کوئی روایت ثابت نہیں ہے جس میں ایسا تذکرہ ہو، صرف ایک آدمی رئیس المنافقین عبد اللہ بن ابی کا نام ملتا ہے ،اس کے علاوہ نبی کریم نے کسی کے بارے میں نہیں بتایا کہ وہ منافق ہے۔ ہاں البتہ آپ نے صحابی رسول سیدنا حذیفہ بن یمان کو نام بتلائے تھے لیکن لوگوں کو بتانے سے منع فرما دیا تھا۔ ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصوابفتاویٰ ثنائیہجلد 01 |