کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ تکرار نماز جنازہ شافعی مذہب میں درست ہے اس واسطے کہ دعا ہے میت کے لیے اور تکرار دعا کی ممنوع نہیں اور حنفی مذہب میں بھی درت ہے یا نہیں اور اگر درست نہیں ہے تو اس کی کیادلیل ہے۔بینوا توجروا
دلیل حنفیوں کی یہ ہے کہ جب ایک بار نماز جنازہ کی پڑھی گئی پھر دوسری بار نہ چاہیے کیوں کہ فرض ادا ہوگیا اور تنفل اس نماز میں مشروع نہیں مگر ولی کو اعادہ پہنچتا ہے اور صورت کہ غیر ولی و سلطان نےنماز پڑھی ہو ۔ لان الحق لہ اور شافعیہ یہ کہتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے نماز قبر پر پڑھی بعد اس کے کہ اہل میت نماز پڑھ چکے تھے علمائے حنفیہ اس کاجواب یہ دیتے ہیں کہ حضرت نے نماز اس لیے پڑھی کہ وہ ولی تھے لقولہ[1] تعالیٰ للنبی اولی بالمؤمنین من انفسہم واللہ اعلم، حررہ سید شریف حسین عفی عنہ (سیدمحمد نذیر حسین)