سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(205) نماز جنازہ نہ ملی ہو تو کیا وہ لوگ دوبارہ جنازہ پڑھے؟

  • 5712
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 868

سوال

(205) نماز جنازہ نہ ملی ہو تو کیا وہ لوگ دوبارہ جنازہ پڑھے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا فرماتے  ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک جنازہ پرلوگ نماز جنازہ سے فارغ ہوگئے ہوں پھر بعد نماز کے اورقبل دفن کے ایک یا دو آدمی یازیادہ آجائیں اور ان کو نماز جنازہ نہ ملی ہو تو کیا وہ لوگ دوبارہ جنازہ مذکور پرنماز پڑھ سکتے ہیں یانہیں ۔ بینوا توجروا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سورت مسئولہ میں جنازہ مذکور پر دوبارہ نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں ، اس واسطے کہ نما زجنازہ ایک دفعہ ہوجانے کے بعد پھر دوبارہ پڑھنا ان لوگوں کو درست ہے جن کو نماز جنازہ نہ  ملی ہو ، ایک مرتبہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے رات کے وقت ایک شخص کے جنازہ کی نماز پڑھ کر اس کو دفن کردیا اور رات کی تاریخی کی وجہ سے رسول اللہ ﷺ کو خبر نہ کی صبح کو جب آپ کو خبر ہوئی تو آپ نے اس کی قبر پر جنازہ کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھی جیسا کہ حدیث متفق علیہ میں آیا ہے ۔ پس جب بعد دفن کے قبر پر جنازہ کی نماز دوبارہ پڑھنی جائز ہے تو قبل دفن کے میت پرجنازہ کی نماز دوبارہ پڑھنی تو بدرجہ اولیٰ جائز ہوگی۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔

 


فتاوی نذیریہ

جلد 01 ص 647

محدث فتویٰ

تبصرے