سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(197) عیدین کی نماز مسجد میں پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

  • 5704
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 674

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں  کہ عیدین کی نماز مسجد میں  پڑھنا جائز ہے یا نہیں اگر ناجائز ہے تو مسجد میں  عیدین کی نماز ادا کرنے والے کو بدعتی کہ سکتے ہیں یا نہیں اور مسجد میں  عیدین کی نماز ادا کرنا بدعت ہے یا نہیں اور اگ رجائز ہے تو میدان و مسجد میں  کیا فرق ہے اور کون افضل ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عیدین کی نماز بالعذر مسجد میں  پڑھنا جائز ہے جیسا کہ حدیث سے ابو داؤد وغیرہ کے معلوم ہوتا ہے کہ بدون عذر کے رسول اللہﷺ سے پایا نہیں گیا مسجد میں  جو لوگ عیدین کی نماز اداکرتے ہیں وہ البتہ تارک السنت ہیں بدعتی نہیں کہے جاسکتے کیونکہ ایک بار آنحضرتﷺ سے بالعذر پایا گیا ہے و نیز حضرت علیؓ نے بورھے و ضعیف وغیرہ کے واسطے مسجد میں  پڑھنے کی اجازت دی تھی میدان میں  پڑھنا سنت ہے جیسا کہ احادیث سے معلوم ہوتا ہے۔لہٰذا میدان میں  پڑھنا اولیٰ و افضل ہوگا حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ اگر میدان میں  پڑھنا سنت نہ ہوتا تو میں  مسجد میں  پڑھتا۔لولا[1] انہ السنۃ  فضلیت فی المسجد ھکذا فی سبل السلام۔ واللہ اعلم ، حررہ السید محمد عبدالحفیظ             (سید محمد نذیر حسین)



[1]   اگرمیدان میں  پڑھنا سنت نہ ہوتا تو میں  عید کی نماز مسجد میں  پڑھتا۔


فتاوی نذیریہ

جلد 01 ص 628

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ