سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(69) شیاطین کاجکڑسے جانااورستاروں کاٹوٹنا

  • 570
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1104

سوال

(69) شیاطین کاجکڑسے جانااورستاروں کاٹوٹنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآن شریف میں آتاہے کہ تارے شیطانوں کے لیے راجم ہیں ۔چواڑے مارے جاتے ہیں اورحدیث میں آتاہے کہ رمضان میں سب شیطان قیدکیے جاتے ہیں ۔مگرتارے اس طرح بدستورٹوٹتے رہتے ہیں ۔ان کے ٹوٹنے کی وجہ بیان کی جائے ؟ا زراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں جزاكم الله خيرا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

حدیث میں ہے سرکش شیطان جکڑے جاتے ہیں ۔سارے نہیں ملاحظہ ہومشکوۃ کتاب الصوم پس اب کوئی اعتراض نہیں۔

وباللہ التوفیق

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الایمان، مذاہب، ج1ص156 

محدث فتویٰ

 

تبصرے