سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(68) انبیاء اولیاء سے بعدوفات فیؤضات روحانی

  • 569
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1141

سوال

(68) انبیاء اولیاء سے بعدوفات فیؤضات روحانی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

انبیاء اولیاء سے بعدوفات فیوضات روحانی حاصل ہوتے  ہیں یانہیں ؟ بہت مرتبہ خوابات کے ذریعہ اہل اللہ نے فیوض روحانی پہنچائے ہیں۔اورکیا اس کاانکارایک تواترکاانکارہے ؟اورکیااس کاامکان شرعاً ہوسکتاہے ؟ اموات کے لیے مسماع و ادراک احادیث سے ثابت ہےیانہیں؟ا زراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں جزاكم الله خيرا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

فیض روحانی جس کے اہل بدعت قائل ہیں کہ ان سے استمداد وغیرہ کی جائے یہ غلط ہے ہاں خوابات میں ملاقات سے انکارنہیں۔ خواب میں رسول اللہﷺ سے ملاقات ہوتی ہے مسائل بھی دریافت کیے جاتے ہیں۔ اسی طرح دوسرے بزرگ بھی ملتے ہیں مگریہ شئے اختیاری نہیں جب خدا چاہتاہے ایسا ہوجاتاہے۔ جیسے عام طورپرخوابوں کی حالت ہے۔۔۔۔۔۔اوربعض دفعہ شیطانی دھوکے بھی ہوتے ہیں۔ اس لیے یہ کوئی پوری اعتماد والی شئے نہیں اور رسول اللہﷺ کی صورت میں اگرچہ شیطان نہیں بن سکتا۔ مگرپورا حلیہ کس کومحفوظ ہوتاہے کہ وہ تمیزکرسکے اور اگرشاذ ونادرکسی کومحفوظ ہواور اس کوپوری تسلی ہوجائے کہ یہ رسول اللہﷺ ہیں توپھراعتمادہوسکتاہے مگرخدا جن کو یہ درجہ دیتاہے وہ عموما اپنی حالت کوچھپاتے ہیں۔ اس لیے عام دعوی کرنے والوں کے دھوکہ میں نہیں آناچاہیے۔

وباللہ التوفیق

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الایمان، مذاہب، ج1ص155 

محدث فتویٰ

 

تبصرے