تاریک صلوٰۃ کے بارے میں جناب میاں صاحب مدظلہ کا کیا فتویٰ ہے اورمن ترک الصلوٰۃ متعمدا فقد کفر کے کیامعنی ہیں اورنیز فتوی بےنمازی کے جنازہ کے بارہ میں کیا ہے۔بینوا توجروا
تارک صلوٰۃ کے بارے میں حضرت میاں صاحب مدظلہم کا فتویٰ یہ ہے کہ وہ فاسق ہے ، کافر نہیں ہے اور حدیث من ترک الصلوٰۃ متعمدا فقد کفر میں کفر سے مراد کفران نعمت ہے اور کفر جو ایمان کامقابل ہے وہ مراد نہیں اور بےنمازی کے جنازہ کے بارے میں حضرت ممدوح کا یہ فتوی ہے کہ ایسے شخص کا جنازہ جومقتداء ہیں، وہ نہ پڑھیں بلکہ کسی معمولی شخص سے پڑھوا دیں۔ حررہ السید ابوالحسن عفاء اللہعنہ (سیدمحمد نذیر حسین)