سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(132) سینہ پر ہاتھ باندھنا نماز میں نبی سے ثابت ہے یا نہیں

  • 5639
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 1052

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

صدر یعنی سینہ پر ہاتھ باندھنا نماز میں نبی ﷺ سے ثابت ہے  یا نہیں ۔ بینواتوجروا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سینہ پرہاتھ  باندھنا نماز میں صحیح احادیث سے آنحضرتﷺ کا ثابت ہے۔

’’یحییٰ بن ہلب اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کودیکھا آپ نے دائیں بائیں جانب سلام پھیرا اور اپنے ہاتھ نماز میں سینہ پر رکھے دایاں بائیں پر جوڑ کے قریب رکھا ۔ دوسری روایت میں ہے کہ ’’آپ مسجد کی طرف تشریف لے گئے پھر تکبیر کےلیے اپنے ہاتھ اٹھائے پھر دایاں بائیں پر اپنے سینے پر  باندھ لیا۔‘‘                           (سید محمد نذیر حسین)

 


فتاوی نذیریہ

جلد 01 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ