سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(128) مقتدی آمین جہر سے نہ کہنے پائے..الخ

  • 5635
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-01
  • مشاہدات : 1054

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص آمین جہر سے کہتا ہے اور امام نماز مغرب میں  سورہ فاتحہ غیرالمغضوب تک جہر سے کہہ کر قرأت کواخفا کرکے دوسری سورت شروع کردے اس غرض سے کہ مقتدی آمین جہر سے نہ کہنے پائے ، اس امام  کوکیا کہنا چاہیے اور نماز اس کے پیچھے پڑھنا درست ہے یا نہیں کیونکہ سنت کو حقیرسمجھنا ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آمین بالجہر رسول الہ ﷺ کی ایک سنت ہے پس اس سنت کو حقیر اور بُرا سمجھنا اور اس سے چڑھنا اور ضد رکھنا مسلمان کا کام نہیں ہے بلکہ یہود کا کامہے اور پھر اس چڑھ اور ضد کی بنا پر اس غرض سے کہ مقتدی جہر سے  آمین نہ کہنے پائے ، نماز مغرب میں سورہ فاتحہ کو غیر المغضوب علیہم تک تو جہر سے پڑھنا اور والضالین کو اخفا کرکے دوسری سورت شرو ع کردینا بڑاگناہ ہے ، ایسے امام کو نماز کے اندر اس نیت سے ایسی حرکت کرنے سے توبہ کرنا لازم ہے اور رسول اللہﷺ کی سنت کو حقیر سمجھنے اور اس سے چڑھ رکھنے میں ایمان کی خیر نہیں ہے، فرمایا آنحضرتﷺ نے من رغب من سنتی فلیس منی یعنی جو شخص میری سنت سے روگردانی کرے اور نفرت رکھے وہ مجھ سے نہیں،ایسے امام کے پیچھے نماز درست ہوجائے گی ، مگر ایسے امام کو قصداً امام نہیں بنانا چاہیے۔     حررہ محمد علی فیروز پوری                            (سید محمد نذیر حسین)


فتاوی نذیریہ

جلد 01 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ