سجدہ سہو کرنا بھول جائے تو پھر اس کو ادا کرے یا نہیں اور اگر ادا کرے تو کیونکر کرے؟
جو شخص سجدہ سہو کرنا بھول جائے تو اس کوپھرکرلینا چاہیے اور جس طرح سجدہ سہو کیا جاتا ہے ، اسی طرح کرنا چاہیے، ہدایہ میں ہے: ومن[1] سلم یرید بہ قطع الصلوٰۃ و علیہ سہو فعلیہ ان یسجد لسہوہ انتہی۔ حررہ عبدالرحیم (سید محمدنذیر حسین)