سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(115) بعد فجر نماز فرض کے سنتیں پڑھے یا نہیں؟

  • 5622
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1151

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی شخص فجر کے وقت امام کے سات رکعت ثانیہ میں شامل ہوگیا اور سنتیں اس نے ترک کردیں تو بعد نماز فرض کے سنتیں پڑھے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مسئولہ میں بعد نماز فرض کے سنتوں کو پڑھنا جائز و درست ہے ، سنن ابوداؤد میں ہے : عن قیس بن عمرو قال رای رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رجلا یصلی بعد صلوٰۃ الصبح فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صلوٰۃ الصبح رکعتان فقال الرجل انی لم اکن صلیت الرکعتین اللتین قبلھما فصیلتھما الان فسکت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ یعنی قیس بن عمرو سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک مرد کو دیکھا جو بعد نماز صبح کے دو رکعت نماز پڑھ رہا تھا، پس  آپ نے فرمایا کہ صبح کی نماز دو رکعت ہے تو اس مرد نے کہا کہ میں نے صبح کی دو سنتیں نہیں پڑھی تھیں، سو اس وقت میں نے ان دو رکعتوں کو پڑھا ہے ، پس آپ چپ رہے۔

اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جو شخص فجر کی نماز میں امام کے ساتھ شامل ہوجائے اور پہلے سنت پڑھنے کاموقع نہ ملے تو وہ بعد نماز صبح کے سنت کو پڑھ لے ، کتاب اعلام اہل العصر مصنفہ جناب مولانا مولوی محمد شمس الحق صاحب میں یہ مسئلہ مع مالہا و ما علیہا خوب تحقیق سے لکھا گیا ہے۔ من شاء الاطلاع فلیرجع الیہا۔ حررہ عین الدین عفی عنہ                        (سید محمد نذیرحسین)

 


فتاوی نذیریہ

جلد 01 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ