جس وقت امام جماعت کے ساتھ نماز پڑھائے تو مقتدی لوگ اپنے امام کے ساتھ آہستہ آہستہ سورت فاتحہ پڑھتے جائیں یا نہیں اگر مقتدی اپنے دل میں آہستہ آہستہ امام کے ساتھ الحمدنہ پڑھیں گے تو ان کی نماز میں کچھ نقصان آئے گا یا نہیں۔ بینوا توجروا
امام کے پیچھے مقتدی کو آہستہ آہستہ سورت فاتحہ پڑھنا نہایت ضروری ہے اگرمقتدی سورت فاتحہ نہیں پڑھیں گے تو ان کی نماز ہی نہیں ہوگی، صحیحین میں عبادہ بن صامتؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: لا صلوۃ الابفاتحۃ الکتاب یعنی بغیر فاتحہ کے کوئی نماز نہیں، اس حدیث میں حضرت نے عام طور پر فرما دیا کہ کوئی نماز مقتدی کی ہو یا امام کی، فرض ہو یا نفل، کوئی نماز بغیر فاتحہ کے نہیں ہوتی اور خاص مقتدیوں کے لیے فرما دیا ہے لاتفعلوا الابفاتحۃ الکتاب فانہ لاصلوۃ لمن لم یقرأ بہا ۔رواہ الترمذی وغیرہ یعنی مت پڑھو، مگر سورت فاتحہ پڑھو، اس واسطے کہ جس نے سورت فاتحہ نہیں پڑھی اس کی نماز نہیں واللہ تعالیٰاعلم ۔ حررہ عبدالحق ملتانی۔ (سید محمد نذیر حسین)