سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(61) جب دوشخص عمراورجرم میں برابرہوں توانکی سزامیں کیوں فرق ہے

  • 562
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1347

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زیداول آفرمنیش دنیامیں پیداہوااورپچاس ساٹھ برس کی عمرکاہوکےمرگیااورعمرووقوع قیامت سے پچاس ساٹھ برس پہلے پیداہوااوراتنی ہی عمرپاکریہ بھی مرگیااوردونوں گناہ میں برابر ہیں ۔لہذااسلام کی روسے زیدکوقبرکاعذاب عمروسے ہزاروں برس زیادہ دیاگیاحالانکہ جرم میں دونوں برابریہں ۔یہ کیوں ہے؟ جزاكم الله خيرا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

زیدکوجتنا عذاب قبر قیامت سے پہلے ہوچکا ہے اسی قدرمیدان محشر میں اور دوزخ میں عذاب کی تخفیف ہوجائے گی۔ یعنی زید کا عذاب ہلکا ہوگا اورعمرکا عذاب سخت ہوگا۔ آپ نےکمی بیشی عذاب صرف مدت کی کمی بیشی میں سمجھی ہے اس لیے اعتراض کیاہے۔ حالانکہ نفس عذاب میں بھی تخفیف اورسختی کے لحاظ سے فرق پڑجاتاہے۔ سوجتنی مدت زیدکو زیادہ عذاب ہوا اسی اندازے پرعمر کا عذاب سخت ہوگا اور زید کا ہلکا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الایمان، مذاہب، ج1ص138 

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ