سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(109) نماز عشاء اکثر نہیں پڑھتا.. ایسے شخص کے پیچھے نمازجائز ہے؟

  • 5616
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1155

سوال

(109) نماز عشاء اکثر نہیں پڑھتا.. ایسے شخص کے پیچھے نمازجائز ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص امام مسجد کا ہے، نماز عشاء اکثر نہیں پڑھتا ہے کھانا کھا کر سو رہتا ہے اور وہی شخص نماز صبح کی تنگ وقت  آکر پڑھتا ہے پھر باوجود تنگ وقت ہونے کے  پہلے قضا عشاء نماز پڑھتا ہے خواہ صبح کاوقت جاتا رہے یا بہت تنگ ہوجائے کہ شبہ طلوع آفتاب کا ہوتا ہے لوگ کہتے ہیں کہ وقت صبح کی نماز کا بہت تنگ ہوگیا ، اوّل صبح کی نماز پڑھنا چاہیے وہ شخص نہیں مانتا اور عادت ترک عشاء اورتنگ وقت صبح کی نہیں چھوڑتا ، ایسے شخص کے پیچھے نماز ہوتی ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ترک کرنا نماز کا قصداً گنا ہ کبیرہ ہے اور فرمایا ہے ، آنحضرت ﷺ نےکہ نماز عشاء اور فجر کی منافقین  پر بہت بھاری ہے اور بلاعذر تنگ وقت میں نماز کو پڑھنا اور نماز کوقضا کرنا یاوقت مشتبہ میں ادا کرنا درست نہیں ، بلکہ گناہ ہے اگر وقت فراغت کا ہو تو پہلے قضا پڑھے، بعد ازاں وقتی ادا کرے اور جو وقت تنگ ہو تو پہلے نماز وقتی ادا کرے ، بعد ازاں قضا پڑھے۔ جیسا کہ حدیث وفقہ میں مذکور ہے، وہ شخص فاسق ہے اس کو امام بنانانہیں چاہیے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔حررہ سید شریف حسین عفی عنہ                                               (سید محمد نذیر حسین)

 


فتاوی نذیریہ

جلد 01 

تبصرے