سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(107) شیعوں کے پیچھے حنفی مذہب کی نماز ہو جاتی ہے؟

  • 5614
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1251

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی شیعہ ہے اپنے آپ کو شیعہ کہتا ہے ، قرابت داری اور نکاح وغیرہ شیعوں سے ہے ایسے آدمی کے پیچھے حنفی مذہب والوں کی نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شیعہ کے پیچھے حنفی کی نماز نہیں ہوتی، مرغینائی میں ہے، بدعتی آدمی کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے لیکن  رافضی،جہمی، قدری، مشبہہ اور قرآن کے مخلوق ہونے کے قائل کے پیچھے نماز نہیں ہوتی۔                         (سیدمحمدنذیرحسین)

 


فتاوی نذیریہ

جلد 01 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ