سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(60) جب جن اور انسان عبادت کے لیے پیداکیے گئےتوپھراسکے خلاف کیوں

  • 561
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 1064

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اللہ تعالی قرآن مجیدمیں فرماتاہے کہ ہم نے جن اورانسان کواپنی عبدیت کے لیے پیدا کیا۔  توپھرکیا وجہ کہ اس کے خلاف بہت کچھ ہو رہا ہے کیوں نہیں علت نمائی کا پورے طورپرظہورہوا۔؟ جزاكم الله خيرا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

جن وانسان  کی غرض وغایت اگرچہ عبدیت اورعبادت ہے۔ مگرفعل پرجو غایت مرتب ہوتی ہے کبھی وہ اختیاری ہوتی ہے اورکبھی غیر اختیاری۔ ثانی الذکرچونکہ طبعی شئے ہے اس لیے سنت اللہ کے مطابق دو ضرور مرتب ہوتی ہے اور اولی الذکر کے متعلق خدا نے بندے کو اختیار دیاہے۔ اس لیے اگر وہ اپنا اختیارموافق کرے یا خلاف برتے ہرطرح برت سکتاہے اور اسی قسم کا اسی پرنتیجہ مرتب ہوتاہے۔ مثلاً عبدیت اورعبادت کے لیے پیدا کیا ہے ، اگراس نے ایساعمل کیا جوعبدین اور عبادت کی قسم سے ہے تو اس کی پیدائش کی غایت حاصل ہوگئی اگر اس نے اس کےخلاف عمل کیا تو غایت فوت ہوگئی اور اسی لیے وہ مجرم کہلایا اورخدا پر نا کامی کا الزام اس لیے نہیں آ سکتا کہ خدا ہی نے خود بندے کو اختیار دیا ہے۔ ہاں اگر خدا بندے کو اختیار نہ دیتا تو پھر خدا پر ناکامی کا الزام آ سکتا تھا، اب نہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الایمان، مذاہب، ج1ص138 

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ