حدیث قدسی اورحدیث نبوی کے درمیان کیا فرق ہے ،نیز حدیث قدسی کو قدسی کیوں کہا جاتا ہے۔؟ ازراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں۔
حدیث قدسی وہ جس کی نسبت اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف کی جائے ،اس میں بیان شدہ مفہوم اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے اور الفاظ رسول اللہ ﷺکے ہوتے ہیں اورحدیث نبوی میں حدیث کی نسبت رسول کریمﷺ کی طرف ہوتی ہے ۔حدیث نبوی میں الفاظ و معانی رسول اللہﷺ کے اپنے ہوتے ہیں،البتہ حدیث نبوی بھی وحی الٰہی کے تابع ہوتی ہےاورحدیث قدسی کو قدسی اس کی عظمت ورفعت کی وجہ سے کہا جاتا ہےیعنی قدسی کی نسبت قدس کی طرف ہے،جو اس حدیث کے عظیم ہونے کی دلیل ہے۔
صحیح بخاری:7405، صحیح مسلم:2675ے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔
فتاویٰ علمائے حدیثجلد 2 کتاب الصلوۃ |
ماخذ:مستند کتب فتاویٰ