مسجد کو مقفل کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں۔ بینوا توجروا
مسجد کامقفل کرنا درست نہیں، مسجد کو ہر وقت کھلا رہنا چاہیے تاکہ جس کا جس وقت جی چاہے اس میں جاکر اللہ کا ذکر کرے اور مسجد کو مقفل رکھنا گویا اس میں ذکر اللہ کرنے سےلوگوں کو روکنا ہے۔ وقال اللہ من اظلم[1] ممن منع اللہ مساجد اللہ ان یذکر فیہا اسمہ ہاں اگر مسجد کی چیزوں کے چوری ہوجانے کا خوف ہو اور مقفل کرنے سے ان میں ذکر اللہ سے رکاوٹ و ممانعت لازم نہ آتی ہو تو ایسی صورت میں مسجد کے مقفل کرنے میں کوئی مضائقہ معلوم نہیں ہوتا۔واللہ تعالیٰ اعلم وعلمہ اتم ۔ حررہ السید عبدالحفیظ۔ (سید محمد نذیر حسین)