سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(56) حدیث کل مولود یولدعلی الفطرۃ

  • 557
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1687

سوال

(56) حدیث کل مولود یولدعلی الفطرۃ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حدیث "کل مولودیولدعلی الفطرة" کا کیا مطلب ہے۔؟ فطرت سے مرادطبیعت سلیمہ ہے یاملت اسلام اگراس سے مرادملت اسلام ہے توپھرایک غیرمسلم کے بچہ کاشرعی طورسے جنازہ پڑھ سکتے ہیں یانہیں؟ازراہ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں۔ جزاكم الله خيرا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

حدیث ’’کل مولود‘‘ میں فطرت سے مراد اسلام ہے۔ لیکن پیدائشی اسلام جزا سزا کا حقدارنہیں۔ بلکہ کسب پر انسان جزا سزا کامستحق ہوتاہے۔ بچوں کا جنت میں جانا بھی خدا کا ابتداء احسان ہے کسی عمل کی وجہ سے نہیں۔ جیسے جنت کی حور وغلمان کسی عمل کی وجہ سے جنت میں نہیں۔ لیکن چونکہ دنیا میں بچوں کی دنیوی تکلیفیں پہنچتی ہیں اس لیے ان کا درجہ حور وغلمان سے بڑا ہوگا۔ جس کی بناء پر ماں باپ کی سفارش بھی کریں گے۔ اور دیگرخصوصیتیں بھی ان کی ہوں گی۔

رہا جنازہ تواس میں ماں باپ کے تابع ہیں۔ اگرماں باپ مسلم ہیں تو جنازہ ہوگا ورنہ نہیں۔ کیونکہ ظاہری احکام میں وہ ماں باپ کے تابع ہیں۔ اسی لیے جنگ میں غلام لونڈیاں بنائے جاتے ہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الایمان، مذاہب، ج1ص134 

محدث فتویٰ

تبصرے