بوقت ذکر ولادت قیام و ہاتھ باندھنا کیسا ہے، وہمچناں مولود وغزلیات کا کیا حکم ہے ، بینوا توجروا
قیام و ہاتھ باندھنا بوقت ذکر ولادت بدعت و ناجائز ہے، کسی دلیل شرعی سے اس کا ثبوت نہیں ہے۔ اگر یہ قیام و ہاتھ باندھنا اس عقیدہ و نیت سے ہے کہ رسول اللہﷺ بوقت ذکر ولادت تشریف لاتے ہیں اور حاضر مجلس میلاد ہوتے میں ، تو یہ شرک ہے، اور مولود وغزلیات جو آج کل چھپ کر شائع ہیں، وہ ناجائز مضامین اور روایات موضوعات و مفتریات سے مملو ہیں، ان کا پڑھنا اور سننا بلا شبہ ممنوع و ناجائز ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
حررہ محمد عبدالحق ملتان عفی عنہ (سید محمد نذیر حسین)