قبر میں منکر نکیر کے سوال کے وقت جناب رسول اللہﷺ کا مرُدے کے پاس تشریف لانا ثابت ہے یا نہیں؟ اور در صورتے کہ ثابت نہ ہو، تو جو شخص ایسا اعتقاد رکھے ، از روئے شریعت کے اس پرکیا حکم ہوگا؟
وقت سوال منکر نکیر کے حضرت ﷺ کا تشریف لانا کسی حدیث یا آثار سے ثابت نہیں اور اعتقاد رکھنے والا اس کا گمراہ ہے۔
حررہ ابوالطیب محمد شمس الحق عفی عنہ .... سید محمدنذیر حسین (ابوالطیب1295 محمد شمس الحق)