سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(159) وضو کے بعد شرمگاہ کو چھونا

  • 55
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2473

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا غسل کے دوران شرمگاہ کو چھو سکتے ہیں۔ ؟ یا اگر غلطی سے چھو دیا جائےاور ہاتھ لگ جائے تو وضو ٹوٹ جائے گا ۔؟

 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جمہور اہل علم امام احمد، امام شافعی اور محدثین کے نزدیک مس ذکر(یعنی شرم گاہ کو چھونے) سے مطلقا وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک مطلقا نہیں ٹوٹتا ہے۔

تیسرا قول جو بعض اہل علم کا ہے کہ شہوت کے ساتھ ہاتھ لگائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے اور اگر شہوت نہ ہو تو نہیں ٹوٹتا ہے۔ اس قول کو شیخ صالح العثیمین نے اختیار کیا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 2 کتاب الصلوۃ

محدث فتویٰ کمیٹی

تبصرے