سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(896) اللہ تعالیٰ کو قدرت نہیں کہ مثل آنحضرتﷺ کے پیدا کرسکے؟

  • 5499
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1274

سوال

(896) اللہ تعالیٰ کو قدرت نہیں کہ مثل آنحضرتﷺ کے پیدا کرسکے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں ، علمائے دین و مفتیان شرع متین اس باب میں  کہ زید کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو قدرت نہیں کہ مثل آنحضرتﷺ کے پیدا کرسکے اور عمرو کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو قدرت تو ہے مگر موافق اپنے وعدہ کے پیدا نہ کرے گا۔ ان دونوں میں  کون سچا ہے۔ بینوا توجروا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

در صورت مرقومہ معلوم کرنا چاہیے کہ زید اپنے قول میں  جھوٹا ہے اور دعوے اس کا خلاف عقاید مسلمین کے ہے اور عمر اپنے دعوے میں  سچا ہے اور اعتقاد اس کاموافق عقائد اہل سنت والجماعت کے ہے اور اعتقاد زید کا گمراہی ہے، ایسے شخص کو گمراہ اور اہل بدعت سے سمجھنا چاہیے، ایسے شخص کے کور اور عدم کفر میں  علماء مختلف ہورہے ہیں اور قریب کفر کے ہونے میں  کچھ شک و شبہ نہیں ہے، واللہ اعلم بالصواب۔

حررہ سید محمد نذیر حسین عفی عنہ... محمد قطب الدین ... خواجہ ضیاء الدین... محمد اسد علی... حسبنا اللہ بس حفیظ اللہ


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

تبصرے