السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا خاکساری تحریک قرآن وحدیث کے تحت ہے ؟ جزاكم الله خيرا
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ان کا فوجی سلام اور بیلچہ کو اسلامی شعارسمجھ کر اٹھائے پھرنا اس کا کوئی ثبوت نہیں۔ بلکہ قرآن وحدیث کےخلاف ہے۔ کیونکہ ان کا فوجی سلام تشبیہہ بالنصاری ہے اورحدیث میں ہے:
« من تشبہ بقوم فہومنہم»
’’یعنی جوکسی قوم سے مشابہت کرے وہ ان سے ہے۔‘‘
اوربیلچہ کو اسلامی شعارسمجھنا احداث فی الدین ہے۔ اورحدیث میں ہے:
«مناحدث فی امرناہذامالیس مہ فہورد»
’’یعنی جوہمارے دین میں ایسی شے پیدا کرے جو اس سے نہ ہو وہ مردود ہے۔‘‘
2۔ان کے ساتھ میل جول سلام کلام قطع کردینا چاہیے۔ ہاں تبلیغ کے طورپرگفتگوکرتے رہناچاہیے شاید خدا کسی کو ہدایت کردے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب