السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جماعت میں دھڑے بندی ہو گئی ہے آپ بتائیں کہ کس دھڑے کا موقف قرآن وحدیث کے قریب ہے یعنی جمیعت اہلحدیث ، مرکز الدعوۃ والارشاد ، مولانا عبدالقادر روپڑی ، عبدالرحمن جہلمی ، مولانا عبدالرحمن ، تنظیم غرباء ؟
محمد خالد ساہیوال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جن جماعتوں کے آپ نے نام لکھے ہیں یہ سب کتاب وسنت کی داعی جماعتیں ہیں البتہ کسی بات میں ان میں سے ہر کوئی جماعت خطا کر جاتی ہے اس لیے ہمیں ان میں سے کسی جماعت کے لیے اس کے ہر کام وقول میں ہمہ قسم کی تائید والی راہ اختیار نہیںکرنی چاہیے بلکہ ان میں سے ہر جماعت کے کتاب وسنت کے موافق ہر کام وقول کی پر زور تائید وحمایت کرنا چاہیے اور ان میں سے ہر جماعت کے کتاب وسنت کے مخالف کسی بھی کام وقول میں ان کا ساتھ نہیں دینا چاہیے بلکہ اصلاح ونصیحت سے کام لیتے ہوئے احسن طریقہ سے انہیں سمجھانا چاہیے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب