السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اہل حدیثوں میں اگر کوئی شخص نئی جماعت بنانا چاہے یا کسی جماعت میں شامل ہو جائے وہ جماعت خالص اللہ کی رضا کی خاطر بنائی گئی ہو تو کیا اس میں شامل ہو جانا چاہیے یا نہیں ؟دوسری طرف قرآن میں آتا ہے کہ فرقہ بازی نہ کرو آپ قرآن وحدیث سے بتائیں ؟ مولوی محمد شفیع نوشہرہ روڈ گوجرانوالہ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ نے خود ہی لکھا ہے ۔ ’’قرآن میں آتا ہے فرقہ بازی نہ کرو‘‘ ادھر حدیث میں آتا ہے {فَاعْتَزِلْ تِلْکَ الْفِرَقَ کُلَّہَا}1 [پس تم ان تمام گروہوں سے علیحدہ رہو] آپ جانتے ہیں اہل حدیث کا کام ہے قرآن وحدیث پرچلنا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب
1 [مسلم کتاب الامارت باب وجوب ملازمة جماعة المسلمین عند ظہور الفتن وفی کل حال ]