السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
یہ بات تو ہم مانتے ہیں کہ تقلید ناجائز ہے سوال یہ ہے کہ آیا تقلید بدعت ہے یا نہیں ؟ عبدالغفور
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
میرا دعویٰ ہے کہ تقلید (قبول قول ینافی الکتاب او السنة) ناجائز ہے آپ لکھتے ہیں ’’یہ تو ہم بھی جانتے ہیں کہ تقلید ناجائز ہے‘‘ تو جناب نے میرا دعویٰ تسلیم وقبول فرما لیا بات ختم ۔ اب جو صاحب تقلید کو بدعت قرار دیتے یا کہتے ہیں ’’بدعت ہے یا نہیں‘‘ والا سوال یا تقلید کے بدعت ہونے کی دلیل ان سے پوچھیں یہ فقیر الی اللہ تو تقلید قبول قول ینافی الکتاب او السنۃ کو ناجائز کہتا ہے اور قرار دیتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب