السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حدیث قدسی اور عام حدیث میں کیا فرق ہے اور ان کی تعریفات کیا ہیں حدیث قدسی اور قرآن پاک میں کیا فرق ہے کیا حدیث قدسی کے الفاظ ومعانی دونوں اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں جبکہ قرآن پاک کے الفاظ اور معانی تو دونوں اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں کیا ان میں فرق متلو اور غیر متلو کا ہے اس کے علاوہ حدیث قدسی کے مقابلہ میں قرآن پاک کو کون کون سے امتیاز حاصل ہیں ؟ حافظ محمد فاروق تبسم تقویۃ الاسلام لاہور
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث میں اگر اس اعتبار کو ملحوظ رکھا جائے کہ وہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ قائم اور ان سے صادر ہے تو قدسی حدیث بھی نبوی ہے ، اگر اس اعتبار کو ملحوظ رکھا جائے کہ وہ من جانب اللہ ہے تو حدیث نبوی بھی قدسی ہے اور اگر اس اعتبار کو ملحوظ رکھا جائے کہ حدیث میں بصراحت ووضاحت رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے اللہ تبارک وتعالیٰ سے روایت کرنے کا ذکر ہے یا نہیں تو پہلی صورت میں حدیث قدسی اور دوسری صورت میں حدیث نبوی ۔ حدیث قدسی میں الفاظ کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہونا ضروری نہیں جبکہ آیت قرآن میں الفاظ کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہونا ضروری ہے۔ جمال الدین قاسمی رحمہ اللہ کی کتاب قواعد التحدیث کا مطالعہ فرمائیں؟
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب