سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(883) کیا نبی صلی الله علیہ وسلم کی اتباع ضروری نہیں ؟

  • 5450
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1120

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نبی  صلی الله علیہ وسلم کی اتباع ضروری نہیں ؟           جاوید ولد قائم دین غوری ضلع اوکاڑہ


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جن امور میں کتاب وسنت سے آپ کا اتباع ترک کرنے کی اجازت وارد ہو چکی ہے ان میں آپ کا اتباع تطوع اور جن میں آپ کے اتباع کی ممانعت وارد ہو چکی ہے ان میں آپ  صلی الله علیہ وسلم کا اتباع منع مثلاً صیام وصال اور جن امور میں اتباع کی ممانعت نہیں اور نہ ہی ترک اتباع کی اجازت کہیں وارد ہوئی ان امور میں آپ  صلی الله علیہ وسلم کا اتباع فرض وضروری ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {وَاتَّبِعُوْہُ لَعَلَّکُمْ تَہْتَدُوْنَ}1 [اور اس کی پیروی کرو تاکہ تم راہ پاؤ]

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب


[الاعراف ۱۵۸ پ۹]

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

 

جلد 01 ص 563

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ