السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اپنی برادری یا قوم میں سنت کی ترویج کے لیے تبلیغ کے سلسلہ میں احسن طریق اور خوش اخلاقی ، نرمی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کیونکہ کسی کو قائل کرنا بڑا مشکل مسئلہ ہوتا ہے ۔ اور خطرہ یہ ہوتا ہے کہ کہیں دوسروں کو راہ راست پر لاتے لاتے خو دنہ بھٹک جائیں ۔ بعض اوقات ان کی مسجد میں ان کے امام کے پیچھے نماز پڑھنی پڑتی ہے ۔ ان کی کچھ بات مانیں گے تو تب وہ راغب ہوں گے ۔ ورنہ اگر صرف ہم اپنی منوانے کی کوشش کریں گے تو وہ قطعاً سننے کو تیار نہیں ہوں گے ۔ تو برائے مہربانی تبلیغ کے سلسلہ میں تھوڑی سی بات بتا دیں ۔ تاکہ ذہنی پریشانی دور ہو جائے ۔ اور صرف اپنے تک دین کو محدود نہ رکھیں ۔ شکریہ ایم رحمت علی انصاری رسول نگر ضلع گوجرانوالہ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے طریقہ کو اپنایا جائے۔ {لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ اﷲِ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ}[احزاب ۲۱ پ۲۱] [رسول اللہ میں تمہارے لیے عمدہ نمونہ ہے]
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب