السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نسیان ،غلط ،جہالت وخطاء میں ازروئے لغت کیافرق ہے ؟اورمسئلہ طلاق بطورنسیان کی صورت کیاہے؟ جزاكم الله خيرا
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نسیان کامعنی شے کاذہن میں آکرنکل جانا۔ غلط اورخطاکے معنی ایک ہی ہیں۔ ضدالصواب یعنی درست بات کو نہ پہچاننا جہالت علم کی ضد ہے۔
بخاری میں غلط سے مرادیہ ہے کہ عمداً نہ ہو جیسے بولنا چاہتا تھا تجھ پرنطاق ہے نکل گیا ’’طلاق ہے‘‘ اورنسیان سے مرادیہ ہے کہ ذاکراً (یادکی حالت میں ) نہ ہوجیسے منہ سے طلاق کا لفظ نکل گیا اس کو پتہ ہی نہیں کہ نکلا ہے یا نہیں فتح الباری میں یہی مرادبتائی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب