سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(871) ہمارے پاس ایک خوبصورت طویل جسم والا آدمی آیا

  • 5438
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1200

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بصد ادب گزارش ہے کہ اس سے قبل آپ سے خواب کی تعبیر پوچھی تھی جو کہ الحمد ﷲ صحیح ثابت ہوئی ہے ۔ اللہ نے بیٹا عطا کیا تھا ۔

اور اب حضرت والد محترم کو خواب میں حضرت نوح جواب کی زیارت ہوئی ہے کہ ’’میں اور ہمارے استاد مکرم مولانا عبدالرحمن سیکرٹری حافظ آباد والے حافظ آباد میں تشریف فرما ہیں ۔ ہمارے پاس ایک خوبصورت طویل جسم والا آدمی آیا ہے ۔ اور استاد مکرم نے مجھ سے سوال کیا ہے کہ یہ شخص کون ہے ۔ تو میں نے کہا یہ حضرت نوح جواب ہیں تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ۔ کہ واقعی یہ حضرت نوح جواب ہیں‘‘اس کی تعبیر کیا ہو سکتی ہے ۔ قرآن حدیث کی رو سے واضح فرما کر عنداللہ اور عندنا مشکور ہوں ۔              حافظ محمد ادریس گوہڑوی نوشہرہ ورکاں


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کے والد گرامی حفظہ اللہ تبارک وتعالیٰ کو ئی اہم دینی کام کر رہے ہیں یا کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں اس میں کچھ اپنوں اور کچھ بیگانوں کی طرف سے رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں یا ڈالی جائیں  گی آخر کامیابی وکامرانی جناب کے والد گرامی اور ان کے ساتھیوں کو ہی حاصل ہو گی ان شاء اللہ سبحانہ وتعالیٰ۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

 

جلد 01 ص 558

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ