سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(870) میری والدہ جو کہ تقریباً عرصہ تین سال سے وفات پا چکی ہیں

  • 5437
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1405

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری والدہ جو کہ تقریباً عرصہ تین سال سے وفات پا چکی ہیں ان کی فوتگی کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد میرے والد صاحب اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے مجھے مسلسل تین بار وقفے وقفے سے خوابیں آئی ہیں جو کہ یہ ہیں میرے والد صاحب اور والدہ جو کہ ہمارا بڑا کمرہ جس میں والدہ رہتی تھیں اسی کمرے میں ایک طرف والدہ صاحبہ اور دوسری طرف والد مرحوم لیٹے ہیں میں اور میرے گھر والے سبھی ان کے قریب بیٹھے ہیں ہم سب ان سے باتیں کرتے ہیں لیکن وہ ہماری ان باتوں کا کوئی جواب نہیں دیتے بس کھانا کھا کر لیٹ جاتے ہیں برائے مہربانی فرما کر اس خواب کی تعبیر کا جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں دیں تاکہ ہماری تسلی ہو ۔                  شفیق الرحمن غازی آباد  لاہور


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کے اس خواب میں آپ کو بتایا گیا ہے والدین کی طرف سے صدقہ کرو اور ان کے لیے دعا کرتے رہا کرو ہو سکے تو ان کی طرف سے کوئی صدقہ جاریہ کر دو ۔

یہ بھی اشارہ ہے آپ کی بیوی کے والدین اگر زندہ ہیں تو ان کو راضی کرو اور اگر فوت ہو گئے ہیں تو ان کے لیے دعاء واستغفار اور صدقہ کرو۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

 

جلد 01 ص 557

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ