سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(869) ’’ایک اونٹ جس کی کھال اتار لی گئی ہے..الخ

  • 5436
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 1100

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک حاملہ عورت نے یہ خواب دیکھا کہ ’’ایک اونٹ جس کی کھال اتار لی گئی ہے اور اس کے پیٹ کے ساتھ ایک چھڑی سے ٹیک لگا کر کھڑا کر دیا گیا ہے ۔ اسی دوران اوپر سے چیلیں آئیں اور نوچ نوچ کر تمام گوشت کو کھا گئیں۔ اور اس کی گردن ایک زور دار آواز کے ساتھ ٹوٹ گئی ۔ جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ‘‘۔ مہربانی فرما کر اس سلسلے میں ہماری رہنمائی فرمائیں ؟           حافظ محمد ادریس گوہڑوی نوشہرہ ورکاں


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اپنے ناقص علم کے مطابق تعبیر کچھ اس طرح ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے اب کے یا پھر کبھی ایک بچہ عطا کرے گا جو دنیاوی اعتبار سے بڑا مشہور ہو گا دنیا دار اس سے خوب فائدہ اٹھائیں گے ۔ ان شاء اللہ تبارک وتعالیٰ

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

 

جلد 01 ص 557

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ