السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا فرماتے ہیں علماء کرام کتاب وسنت کی روشنی میں ان ناموں کے بارے میں کیا یہ رکھنا درست ہیں مثلاً غلام رسول ، غلام نبی ، نبی بخش ، غلام حسین ، ولی بخش ، غلام فرید یا اسی طرح کے کچھ دوسرے ناموں کے بارے میں کیونکہ کچھ لوگ غلام کے معنی فرمانبردار کے کر کے رکھ لیتے ہیں ؟ مجیب الرحمن بن عمر دین ضلع بہاولنگر
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نبی بخش ، ولی بخش جیسے نام درست نہیں کیونکہ اولاد اللہ ہی بخشتا ہے {یَہَبُ لِمَنْ یَّشَآئُ إِنَاثًا وَّیَہَبُ لِمَنْ یَّشَآئُ الذُّکُوْرَ}1 الآیۃ [بخشتا ہے جس کو چاہے بیٹیاں اور بخشتا ہے جس کو چاہے بیٹے] غلام رسول، غلام نبی، غلام حسین، غلام فرید جیسے نام درست ہیں بشرطیکہ غلام بمعنی خادم ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب
[الشوریٰ ۴۹ پ۲۵]