سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(866) لفظ ’’اَنَسْ‘‘ اس کی درستگی کیسی ہوگی ۔؟

  • 5433
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 987

سوال

(866) لفظ ’’اَنَسْ‘‘ اس کی درستگی کیسی ہوگی ۔؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

لفظ ’’اَنَسْ‘‘ اس کی درستگی کیسی ہوگی ۔ حالانکہ میں نے حدیث میں {عَنْ اَنَسٍ} پڑھا ہے جبکہ میرے تایا زاد بھائی کہتے ہیں لفظ ’اَنْسْ‘‘ اس طرح ہے۔ نون اور سین دونوں ساکن ہیں۔ کیا یہ درست ہے ؟     حافظ محمد فاروق


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کے جلیل القدر صحابی اورخادم اَنَسْبن مالک سوال  کے نام نامی اور اسم گرامی کو ہمزہ اور نون کے فتحہ کے ساتھ پڑھا جائے گا مشہور ومعروف لغت دان صاحب قاموس لکھتے ہیں۔ ’’وَالْأَنَسُ مُحَرَّکَةٌَ الْجَمَاعَۃُ الْکَثِیْرَۃُ ، وَالْحَیُّ الْمُقِیْمُوْنَ وَبِلاَلاَمٍ خَادِمُ النَّبِیِّ صلی الله علیہ وسلم‘‘  [اور انس حرکت کے ساتھ بہت زیادہ جماعت اور رہائشی قبیلہ اور بغیر لام کے نبی  صلی الله علیہ وسلم کے خادم ہیں] رہا لفظ انس بسکون نون وبفتحہ یا ضمہ ہمزہ تو وحشت کی ضد کو کہتے ہیں مصدر ہے۔         

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 01 ص 545

محدث فتویٰ

تبصرے