سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(860) ترانہ کے وقت افسران کے ساتھ کھڑا ہو جانا

  • 5427
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1216

سوال

(860) ترانہ کے وقت افسران کے ساتھ کھڑا ہو جانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسی خاص تقریب میں جس میں افسران حضرات بھی موجود ہوں ترانہ کے وقت افسران کے ساتھ کھڑا ہو جانا جبکہ دل میں اس کے شرعی جواز کی نیت نہ ہو کیا کفر تو لازم نہیں ہو جاتا یا افسران کی آمد کے وقت کھڑا ہو جانا ۔ ان مذکورہ

صورتوں میں ہم لوگ مجبور ہو جاتے ہیں کہ اس قسم کا فعل ادا کریں ہماری مجبوری کو دیکھتے ہوئے مذکورہ مسئلہ کے جواز یا عدم جواز کی وضاحت فرمائیں ؟                        محمد اکرم عربی ٹیچر اوکاڑہ


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کفر لازم ہونے کا تو مجھے علم نہیں ترانہ کے وقت افسران کے ساتھ یا افسران کے بغیر کھڑا ہونا کتاب وسنت میں کہیں نہیں آیا۔ بلکہ خطبہ جمعہ جس میں اللہ تعالیٰ کا کلام بھی پڑھا جاتا ہے بیٹھ کر سنا جاتا ہے تفصیل پہلے لکھی جا چکی ہے۔ 

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب                              

 

 

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 01 ص 537

محدث فتویٰ

تبصرے