السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
لفظ عشق اردو شاعری میں اکثر استعمال ہوتا ہے علامہ اقبال کے اشعار میں بھی ہے اس کا مطلب ومعنی اور قرآن وحدیث کی روشنی میں اس لفظ کی وضاحت فرمائیں ؟ محمد سلیم بٹ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عام طور پر یہ لفظ نکمی اور بے کار محبت پر بولا جاتا ہے اس لیے اس سے اجتناب کرنا چاہیے اگر شک ہو تو کسی کی ماں کی بنسبت یہ لفظ کہہ کر تجربہ کر لیں وہ ہر گز اس کو اچھا نہیں سمجھے گا حالانکہ ہر انسان کو اپنی ماں سے طبعی محبت ہوتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب