السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اہل کتاب کو تو سلام سے منع کیا گیا ہے اب ایک مقلد کو سلام کیا جا سکتا ہے چونکہ تقلید شخصی شرک ہے ؟
ریاست علی باجوہ قلعہ دیدار سنگھ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کتاب وسنت کے منافی قول ورائے کو ماننا تقلید ہے یہ کام کرنے والا شخص اگر اپنے آپ کو ایمان والا ظاہر کرتا ہے تو وہ اہل کتاب کا سا حکم رکھتا ہے بشرطیکہ محمد رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے بعد وہ کسی کو نبی یا رسول نہ سمجھتا ہو ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: {اِتَّخَذُوْآ اَحْبَارَہُمْ وَرُہْبَانَہُمْ اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اﷲِ}التوبة ۳۱ پ۱۰]
’’انہوں نے اپنے علماء اور پیروں کو اللہ کے علاوہ معبود بنا رکھا ہے‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب
1