السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ترمذی میں ایک حدیث ہے کہ آقا کائنات محمد رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہود ونصاریٰ کی مخالفت کرو وہ ایک انگلی سے سلام کے لیے اشارہ کرتے ہیں اور کوئی ہتھیلی سے اشارہ کرتے ہیں اس حدیث کی وضاحت فرمائیں ؟
عباس الٰہی ظہیر
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ترمذی والی حدیث بوجہ ابن لہیعہ ضعیف ہے باقی زبان سے سلام کہہ کر ہاتھ سے اشارہ کرنا درست ہے صرف اشارہ کرنا اور زبان سے سلام نہ کہنا درست نہیں تفصیل تحفۃ الاحوذی جلد نمبر۳ صفحہ ۳۸۶ میں دیکھ لیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب