السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے سنا ہے کہ ہمارے رسول صلی الله علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ مسلمان بے غیرت نہیں ہو سکتا اور نہ بے حیا ہو سکتا ہے ۔ ہمارے گھر میں ٹیلی ویژن ہے میری والدہ اور بہنیں ٹیلی ویژن دیکھتی ہیں میں منع بھی کرتا ہوں لیکن وہ پھر بھی باز نہیں آتے کیا یہ بے غیرتی اور بے حیائی نہیں ہے میں کہتا ہوں کہ اس ٹیلی ویژن کو گھر سے نکال دو میری والدہ کہتی ہیں کہ میں نے ٹیلی ویژن گھر سے نہیں نکالنا اگر تو گھر سے جانا چاہتا ہے تو چلا جا ۔ مجھے بتائیں کہ اگر میں گھر میں ہی رہوں اور ٹیلی ویژن بھی گھر میں لگے تو کیا میں ان احادیث کی زد میں تو نہیں آتا؟ یعنی بے غیرت اور بے حیا تو نہیں بن جاتا ؟ یا کہ مجھے گھر سے علیحدہ ہو جانا چاہیے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سمجھاتے رہیں اللہ بہتر کرے گا ان شاء اللہ تعالیٰ
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب