سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(39) اس سوال کا عنوان اور کیٹیگری سلیکٹ کرنی ہے

  • 540
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 1072

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا وجہ ہے کہ ایک شخص اندھا ، لولا یا چوروں ، ڈاکوؤں یاسخت غریب گھرمیں پیداہوتاہے۔ کسی کودس دن کی زندگی دی جاتی ہے کسی کوسینکڑوں دنوں کی۔ اگرایک شخص نیک خاندان میں پیداہوتاہے ، اس کی نیک صحبت ، نیک تعلیم ، نیک کاموں کے وسائل بہم پہنچائے جاتے ہیں۔ اور دوسرا اس کے برعکس ہردوکی آزمائش یکساں کیسی ؟ اگرایک حالت میں پیدائش وپرورش ہو ، تو کوئی آزمائش ہوسکتی ہے؟جزاكم الله خيرا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

اسلام کو دیگر مذاہب پرکئی طرح کی فضیلت ہے۔ ایک یہ کہ قرآن مجیدکا اعجاز کا دعوی ہے اس کے دعوی کوآج تک کسی نے نہیں توڑا۔ دوسرے اسلام میں پورے احکام ہیں اسلام کے سوا کسی مذہب میں پورے احکام نہیں۔ مثلاً وید میں رشتوں کی بابت کوئی تفصیلی احکام نہیں کہ کونسا کرنا چاہیے اورکونسا نہ کرنا چاہیے۔ بہت سی کتب تحریف ہوچکی ہیں قرآن مجید بدستورقائم ہے قرآن کوخدا نے سینوں میں جگہ دی ہے ، دوسری کتب صرف کاغذات میں ہیں اورلنگڑا لولا ہونے یا کسی اورمصیبت کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالی اپنے بندوں کوآزماتا ہے کہ مصیبت میں صبرکرتے ہیں یا نہیں۔ اور مال ودولت اورصحت وتندرستی اگرچہ ظاہرمیں نعمت ہیں۔ لیکن حقیقت میں یہ بھی آزمائش ہیں کہ بندہ مال ودولت وغیرہ سےزیادہ محبت کرتاہے یا خداسے۔ اورکیا اللہ کے راستے میں اس کوخرچ کرتاہے یا عیاشی میں پڑتاہے۔ اللہ تعالی قرآن مجیدمیں فرماتاہے :۔

﴿وَبَلَوۡنَٰهُم بِٱلۡحَسَنَٰتِ وَٱلسَّيِّ‍َٔاتِ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُونَ ﴾---سورة الاعراف١٦٨

’’اور بدحالیوں سے آزماتے رہے کہ شاید باز آجائیں‘‘

اورجیسے انسان کاقصد ارادہ ہوتا ہے اسی کے موافق اللہ کی طرف سے توفیق ملتی ہے۔ اللہ تعالی ٰ نے فرمایاہے :۔

﴿فَأَمَّا مَنۡ أَعۡطَىٰ وَٱتَّقَىٰ ٥ وَصَدَّقَ بِٱلۡحُسۡنَىٰ ٦ فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلۡيُسۡرَىٰ ٧﴾---سورة اليل

’’جس نے دیا (اللہ کی راه میں) اور ڈرا (اپنے رب سے)-اور نیک بات کی تصدیق کرتا رہے گا-تو ہم بھی اس کو آسان راستے کی سہولت دیں گے‘‘

جیسی جیسی طبائع ہوتی ہیں ویسی ویسی آزمائش ہوتی ہے کسی کو مال دے کرآزمایا جاتا ہے کسی کوحکومت دے۔ کرکسی کو غربت وغیرہ کے ساتھ جیسے مختلف جماعتوں کے لڑکوں کومختلف سوالات دیے جاتے ہیں۔ اسی طرح بندوں کی مختلف حالتوں کوسمجھ لیناچاہیے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الایمان، مذاہب، ج1ص104 

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ