سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(827) طالبات کی دینی تعلیم وتدریس کا انتظام اگر مسجد میں

  • 5394
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1019

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

طالبات کی دینی تعلیم وتدریس کا انتظام اگر مسجد ہی میں ہو تو انہیں تعلیم دینے والی خاتون اپنے ’’ایام خاص‘‘  کے دوران میں مسجد ہی میں بیٹھ کر سلسلہ تدریس جاری رکھ سکتی ہے ؟ اگر نہیں تو اس شرعی عذر کی بنا پر ہر ماہ کم وبیش ایک ہفتہ طالبات کو چھٹی کرانا پڑے گی ۔ یاد رہے کہ مسجد کی گیلری ہی کو مدرسہ بنا دیا گیا ہو جہاں خواتین جمعہ بھی ادا کرتی ہوں کم وبیش ایک سو طالبات کو مسجد سے باہر کسی اور جگہ لے جانا بھی ناممکن ہو۔ کوئی قابل عمل حل تحریر فرما دیں ؟محمد صدیق


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تعلیم دینے والی خاتون بھی اپنے ایام خاص کے دوران مسجد میں بیٹھ کر سلسلہ تدریس جاری نہیں رکھ سکتی کیونکہ ان دنوں اس کا مسجد میں داخلہ ممنوع ہے مسجد کے علاوہ کسی اور جگہ انتظام کیا جا سکتا ہے۔  

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 01 ص 555

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ