السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بغیر عذر کے لیٹ کر یا تکیہ لگا کر ہاتھ میں قرآن کھول کر کسی سے سنایا پڑھنا قرآن کے ادب کے خلاف ہے یا نہیں زمین پر پائوں کے سامنے قرآن یا حدیث کی کوئی کتاب رکھ کر پڑھنا ادب کے خلاف ہے یا نہیں ؟
ملک محمد یعقوب ہری پور
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قرآن مجید اور کتب حدیث ان اشیاء میں شامل ہیں جن کا احترام ضروری ہے اس لیے ان کو پڑھتے اور سنتے وقت بھی کوئی ایسی حالت وکیفیت اختیار نہ کی جائے جس سے ان کی بے ادبی وبے حرمتی والا کوئی پہلو بھی نکلتا ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب