السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہم نے کھنبوں پر ڈبے لگا رکھے ہیں کہ مقدس ورق ان میں ڈالیں اور بے حرمتی نہ ہو لوگ پورے پورے قرآن ڈال جاتے ہیں جو بہت پرانے ہوتے ہیں اب ہمارے پاس کافی ذخیرہ ہے ان کوکیا کیا جائے کیا دفن کیا جائے لوگ تو ڈیم میں بہا دیتے ہیں محمد امجد میر پور آزاد کشمیر
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس بارے میں مجھے کوئی آیت یا کوئی حدیث مرفوع معلوم نہیں ظاہر ہے ان کی حفاظت کے لیے وہی طریقہ اختیار کرنا چاہیے جو ان کے احترام کے منافی نہ ہو کیونکہ قرآن مجید کی تعظیم فرض وضروری اور اس کی توہین ناجائز وحرام بلکہ کفر ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب