السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا تمام زمانوں کےلیے ایک ہی فقہ کافی ہے۔ کیا جونئے حالات پیدا ہوگئے ہیں اس کے مطابق فقہ تیارکرنے کی کوئی کوشش کی گئی ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قرآن وحدیث سب زمانوں کےلیے کافی ہے اسی لیے خدا نے نبوت کوختم کردیا۔ اورقرآن کی حفاظت اپنے ذمہ لی۔ فقہ جوقرآن وحدیث کے موافق ہے وہ قرآن وحدیث ہی ہے جوقرآن وحدیث کے موافق نہیں اس کااعتبارنہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب