السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا فرماتے ہیں علمائے دین دریں مسئلہ کہ ایک مسلمان بچہ داڑھی رکھ کر تین چار سال بعد استرے سے منڈا دیتا ہے از روئے قرآن وحدیث کتنے بڑے گناہ کا مرتکب ہوا اس کے بارے میں شریعت محمدی کیا کہتی ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
داڑھی کٹانا ، کاٹنا ، منڈانا اور مونڈنا ناجائز ہے خواہ رکھنے کے بعد ہو خواہ پہلے دونوں صورتوں میں گناہ ہے کیونکہ یہ کام رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے فرمان {أَعْفُوْا اللُّحٰی} کے مخالف ومنافی ہے قرآن مجید میں ہے {ومَنْ یَّعْصِ اﷲَ وَرَسُوْلَہٗ وَیَتَعَدَّ حُدُوْدَہٗ یُدْخِلْہٗ نَارًا خَالِدًا فِیْہَا وَلَہٗ عذَابٌ مُّہِیْنٌ}(النساء ۱۴ پ۴])
’’اور جو نافرمانی کرے اللہ کی اور اس کے رسول کی اور پار کرے اس کی حدوں کو داخل کرے گا اس کو آگ میں ہمیشہ رہے گا اس میں اور واسطے اس کے عذاب ہے ذلت والا‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب