السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
وہ کون سی کتاب حدیث کی ہے جس میں آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مجھے میرے اللہ نے حکم دیا ہے کہ میں داڑھی بڑھائوں اور مونچھیں کٹوائوں ؟ محمد سلیم بٹ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ لفظ قرطبی ۳ : ۱۲۴ پر موجود ہیں ویسے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کا حکم اللہ تعالیٰ کا ہی حکم ہے۔ {مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اﷲَ}1 [جس نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی فرماں برداری کی اس نے اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری کی]
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب
1 پارہ ۵ رکوع۸